ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کالج کے گیٹ پر تالہ لگانے کے الزام میں 10افراد گرفتار

کالج کے گیٹ پر تالہ لگانے کے الزام میں 10افراد گرفتار

Fri, 04 Nov 2016 20:08:52    S.O. News Service

منگلورو4؍نومبر (ایس او نیوز)چند دن پہلے میلاگریس کالج میں حاضری کم ہونے کی وجہ سے کچھ طلباء کو امتحان ہال کے ٹکٹ نہ دینے پر جو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، اس وقت مبینہ طور پر کالج کے گیٹ پر کسی نے تالا بھی لگادیا تھا۔خیال رہے کہ کالج کے سامنے یہ احتجاجی مظاہرہ طلباء اور ان کے کچھ والدین کی طرف سے کیا گیا تھا۔ 

اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرنے کے بعد 10افراد کو گرفتار کیا ۔جن کے نام عبدالحمید، سہیل ابراہیم،محمد ظہیر ، محمد اشفاق،شاہجہاں ، محمد ریاض، محمد شاہد، عثمان،محمد یوسف، عطاء اللہ اور شیخ ابراہیم ساحل بتا ئے جاتے ہیں۔ جب کہ سنان اور یاسرعرفات نامی مزید دو لوگ اس معاملے میں نامزد ہیں جنہیں پولیس تلاش کررہی ہے۔ گرفتار شدہ تمام افراد کو بعد میں ضمانت پر رہائی ملی ہے۔


Share: